خیبر پختونخوا (جیوڈیسک) پارا چنار خیبر پختونخوا کے گورنر شوکت اللہ خان نے کہا ہے کہ دنیا میں فاٹا کے بارے میں جو تاثر پایا جا تا ہے وہ حقائق کے منافی ہے۔ فاٹا کے لوگ امن پسند ہیں، کرم ایجنسی کے ہیڈکوارٹر پارا چنار کے دورے کے موقع پر اسکول کے طلبا سے خطاب میں۔
گورنر خیبر پختونخوا شوکت اللہ خان نے کہا کہ فاٹا میں لڑکے اور لڑکیاں آزادی کے ساتھ تعلیم حاصل کررہے ہیں، جو دنیا کے لئے ایک اچھا پیغام ہے۔ گورنر نے کہا کہ دنیا میں فاٹا کے بارے میں جو تاثر ہے۔
وہ حقائق کے منافی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فاٹا کے لوگ امن پسند ہیں۔ اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا شوکت اللہ نے لوئر اور اپر کرم ایجنسی میں دو اسکولوں کے لئے پانچ، پانچ لاکھ روپے کے فنڈز کا بھی اعلان کیا۔