احکامات کے باوجود لاہور میں پولنگ اسٹیشنوں پر کوریج کی اجازت نہیں

Polling stations

Polling stations

لاہور (جیوڈیسک) قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے واضح احکامات کے باوجود لاہور میں متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر ذرائع کو کوریج کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ صوبائی حلقہ 161 میں مانگا منڈی، چوہنگ اور سندر کے علاقوں میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دکانیں اور کاروبار بند کرائے جانے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔

لاہور میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکار ذرائع ٹیموں کو پولنگ اسٹیشنوں میں جانے اور کوریج سے روک رہے ہیں، سیکیورٹی اہلکار ذرائع نمائندوں کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ کارڈز کو بھی تسلیم کرنے سے انکاری ہیں،اس وجہ سے صحافیوں کوضمنی الیکشن کی کوریج میں مشکلات کا سامنا ہے۔

صوبائی حلقہ پی پی 142 اور قومی حلقہ این اے 129 میں جیو نیوز کی ٹیموں کو پولنگ اسٹیشنوں کے اندر نہیں جانے دیا گیا، ذرائع کی ٹیم گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کاہنہ نو پہنچی تو ایس پی ماڈل ٹاون نے انہیں روک لیا، ادھر صوبائی حلقہ پی پی 161 کے قصبات مانگا منڈی، چوہنگ اور سندر میں پولیس پر دکانیں اور کاروبار بند کرانے کا الزام ہے ،بعض دکانداروں نے کہاکہ انہیں زبردستی ووٹ کاسٹ کرنے کا کہا جا رہا ہے۔