حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ کیلئے جو اقدامات کر رہی ہے: فراز ملک

گجرات : ممتاز سماجی راہنما صدر گجرات فرینڈز لائنز کلب فراز ملک نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ کیلئے جو اقدامات کر رہی ہے ، تعلیمی اداروں میں ان اصلاحات کو رائج کیا جائے اور میرٹ پر داخلے کیے جائیں، کیونکہ سفارش کی وجہ سے کئی مستحق طلباء و طالبات کالجز میں داخلوں سے رہ جاتے ہیں۔

وہ زیور تعلیم سے آراستہ نہیں ہو سکتے غریب عوام کے بچوں کا بھی حق ہے کہ وہ تعلیم حاصل کریں مگر میرٹ پالیسی پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال ہزاروں بچے تعلیم جیسی بنیادی سہولت سے محروم رہ جاتے ہیں، کالج کے سربراہان کو سیاسی پشت پناہی کی بجائے میرٹ پر داخلے کو یقینی بنانے کا پابند کیا جائے۔