سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے تنظیم اہلسنت کے کارواں روانہ

نارووال: سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے تنظیم اہلسنت کے کارواں روانہ۔ تفصیلات کے مطابق افضلیہ ویلفئیر سوسائٹی شعبہ خدمتِ خلق تنظیم اہلسنت نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام شروع کر دیا ہے۔ مختلف علاقوں میں کارواں امدادی سامان لے کر روانہ ہو گئے۔

نارووال میں تباہ کن سیلاب سے متاثرین کی امداد کیلئے کاروان حضرت امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری رحمة اللہ علیہ سینکڑوں افراد کا امدادی سامان لے کر قائد تنظیم اہلسنت پیر محمد افضل قادری کی زیر قیادت 24 اگست ہفتہ دن 3بجے قلعہ احمد آباد پہنچے گا۔ متاثرین کی لسٹ فائنل کی جا رہی ہے۔

اس موقعہ پر دربار عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف کے سجادہ نشین پیر سید منور حسین شاہ جماعتی ،صوبائی امیر عالمی تنظیم اہلسنت پنجاب و قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی، علامہ محمد سرور سلہریا، محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ۔

محمد افضل بٹ ایڈووکیٹ، پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی اور دیگر علماء و مشائخ ہمراہ ہوں گے۔ امدادی سامان کی اس پہلی کھیپ میں اشیاء خورد و نوش ہوں گی جبکہ ضلع کے دوسرے علاقوں میں بھی 2 دن کے وقفے سے امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا۔