مسلم لیگ( ن) اور ریاض خان بالڑہ گروپ کا بلدیاتی الیکشن مل کر لڑنے پر اتفاق

اٹک: مسلم لیگ( ن) اور ریاض خان بالڑہ گروپ کا بلدیاتی الیکشن مل کر لڑنے پر اتفاق، ابتدائی طورپر تین یونین کونسلوں میں متفقہ امیدوار میدان میں لانے پر اتفا ق کر لیا گیا مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک عارف نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اس حوالے سے اُن کی رہائش گاہ پنڈ بہادر خان میں ایک اجلاس ہوا۔

جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ( ن) و سابق امیدوار قومی اسمبلی آصف علی ملک ،بالڑہ گروپ کی طرف سے چیئر مین عمر حیات خان مسلم لیگی رہنما حاجی رفاقت خان اور دیگر شریک ہوئے اجلاس میں 3 یونین کونسلوں جبی، دھریک اور جھنگ میں متفقہ امیدوار لانے پر اتفاق کیا گیا۔

فیصلہ ہوا ان یونین کونسلوں میں ریاض خان بالڑہ کی رائے کو اہمیت دی جائے گی اور چیئر مین شپ بھی ان ہی کے مشورے سے نامزد کردہ کونسلر کو ملے گی ملک عارف نے کہا کہ ہمارے سارے گلے شکو ے دور ہو گئے ہیں اور اس اتحاد کو ہم فتح جنگ اور حسن ابدال میں بھی قائم کریں گے۔