تھانہ جنڈ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ زیادتی اور ظلم کو برداشت نہیں کریں گے

اٹک: تھانہ جنڈ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ زیادتی اور ظلم کو برداشت نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما تحریک انصاف، سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال نے اپنے دفتر حاجی بازار جنڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ملک محمد نواز ، ملک خلیل ملک اکبر، تصور اقبال ،حسرت و دیگر موجود تھے ان کا کہنا تھا پولیس جنڈ اور ایس ایچ او کا رویہ جانبدار انہ ہے ہمارے کارکنوں کے ساتھ جان بوجھ کر ناانصافی اور زیادتی کی جاتی ہے۔

اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے انہوں نے ڈی پی او سے مطالبہ کیا کہ اٹک کے تھانوں اور خصوصا تھانہ جنڈ کے پولیس ملازمین کو ہدایت کی جائے کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور میرٹ پر انصاف کریں۔