راولپنڈی (جیوڈیسک) لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور راولا کوٹ کے قریب بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل اوسی پر راولا کوٹ کے قریب بلااشتعال فائرنگ کی۔
جس کے سے پاک فوج کا سپاہی حبیب شہید ہوگیا۔ واضح رہے کہمنگل بدھ کی درمیانی شب اسکردو کے قریب شکما سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے پاک فوج کا کیپٹن شہید اور ایک جوان شدید زخمی ہوگیا تھا۔