چیچہ و طنی : خاتون کے پیٹ سے 55 کلو وزنی رسولی برآمد

Chichawathni

Chichawathni

چیچہ و طنی (جیوڈیسک) میں 45 سالہ خاتون کے پیٹ سے 55 کلو وزنی رسولی برآمد ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق نواحی چک کی رہائشی نجمہ زوجہ محمد اکرم کے پیٹ میں اکثر درد رہتا تھا۔ جس سے اس کا پیٹ بڑھنے لگا۔ اس نے عام روایتی طریقہ سے علاج کروایا مگر افاقہ نہ ہوا تو اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا۔

ایم ایس ڈاکٹر نوازش علی گورایہ کے مطابق خاتون کا الٹراسانڈ کروایا گیا جس سے رسولی ثابت ہوئی۔ جس پر لیڈی ڈاکٹر راشدہ طارق نے آپریشن کرکے 55 کلو وزنی رسول نکال دی مریضہ کی حالت بہتر ہے۔