اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد واقعہ کے مرکزی ملزم سکندر کو آئی سی یو وارڈ سے عام وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے سکندرکی صحت تسلی بخش قرار دے دی۔ مز کے ترجمان ذوالفقار غوری کے مطابق سکندرکو سرجیکل وارڈ سے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ملزم سکندرکی ٹانگ کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کیا جائے گا جس کے ساتھ اس کے سینے میں لگنے والی گولی کے زخم کی دیکھ بھال اور نفسیاتی علاج بھی جاری رکھا جائے گا۔ ڈاکٹروں کے مطابق سکندر مکمل طور پر گفتگو اور کھانے پینے کے قابل ہے تاہم اس کی حالت ایسی نہیں کہ اسے عدالت میں پیش کیا جاسکے۔