اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار چودھری نہیں کریں گے۔ سماعت کے لیے نیا تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ عمران خان توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی تھی۔
آئندہ ہفتے چیف جسٹس کی کوئٹہ میں مصروفیات کے باعث کیس کی سماعت کے لیے نیا بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔ بینچ کی سربراہی جسٹس انور ظہیر جمالی کریں گے جبکہ جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس اعجاز افضل اس کے رکن ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت میں عمران خان کو 28 اگست کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کی تھی۔