ایشز سیریز کا پانچواں ٹیسٹ، آسٹریلیا کے 3 وکٹ پر 307 رنز

Australia

Australia

ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف چار وکٹ پر تین سو سات رنز بنا لئے، شین واٹسن نے شاندار سنچری اسکور کی۔ لندن اوول میں مہمان کینگروز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ گیارہ رنز کے ٹوٹل پر اوپنر ڈیوڈ وارنر کے نو دو گیارہ ہو جانے کے بعد آسٹریلوی بلے باز سنبھل گئے۔

دوسری وکٹ ایک سو اٹھارہ رنز پر گری۔ کپتان مائیکل کلارک 7 رنز تک ٹیم کا ساتھ دے سکے۔ شین واٹسن گیند لگنے سے زخمی ہونے کے باوجود ڈٹے رہے۔ وہ اپنی تیسری ٹیسٹ سنچری مکمل کرنے کے بعد ایک سو چھہتر پر آٹ ہوئے۔ سٹیون اسمتھ نے چھٹی نصف سنچری مکمل کی۔ ان کے ناٹ آٹ چھیاسٹھ رنز کی بدولت ٹوٹل چار وکٹ پر تین سو سات رنز ہو گیا۔