کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز مندی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں تین سو پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے آغاز میں تیزی رہی تاہم منافع کے حصول کیلئے کی جانے والی فروخت کی وجہ سے مارکیٹ جلد ہی تیئس ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔
بینکنگ اور سیمنٹ سیکٹر سرفہرست رہے۔ مارکیٹ کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس بائیس ہزار سات سو چودہ پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر چوبیس کروڑ پینسٹھ لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔