ڈاکٹر فاروق ستار نے تحریری طور ہر شکایت جمع کرادی گئی

Dr. Farooq Sattar

Dr. Farooq Sattar

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سندھ ہائی کورٹ میں تحریری طور پر شکایت کی ہے کہ ووٹرز کی غیر ضروری تلاشی لی گئی،مارا پیٹا گیا جس سے پولنگ کا عمل متاثر ہوا۔ سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن سیل میں ڈاکٹر فاروق ستار نے تحریری طور ہر شکایت جمع کرائی، جس میں کہا گیا فوج زائد المعیاد شاختی کارڈ کے حامل ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن میں جانے نہیں دے رہی۔

ان کا کہنا تھا ووٹروں کی غیر ضروری تلاشی لی جارہی ہے جس سے پولنگ کا عمل متاثر ہو رہا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنی درخواست میں کہا فوج کی جانب سے ووٹرز کو مارنے پیٹنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے فوری طور پر واقعہ کی حقیقت جانے کے لئے ڈی آراو سے رابط کیا جس پر ڈی آر او نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ زائد المعیاد شاختی کارڈ کے حامل ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور فوج کی جانب سے ووٹرز کے ساتھ مار پیٹ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔