اقتصادی رابطہ کمیٹی، پاکستان اسٹیل ملز کے مستقبل کا کوئی فیصلہ نہ کرسکی

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی، پاکستان اسٹیل ملز کے مستقبل کا کوئی فیصلہ نہیں کر سکی۔ اسٹیل ملز کی نج کاری، بیل آوٹ پیکج یا بند کیے جانے کی تین تجاویز پر فیصلہ موخر کردیا گیا جبکہ سونے کی درآمد پر پابندی یکم ستمبر سے ختم ہوجائے گی۔ اسلام آباد میں ہونے والے ای سی سی کے اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کی۔ اجلاس میں وزارت خزانہ اور صنعت و پیداوار کو ہدایت کی گئی کہ وہ دو روز میں اسٹیل ملز کے مستقبل کے لیے لائحہ عمل تیار کریں۔

اجلاس میں سونے کے زیورات کی ازسرنو برآمد کی اجازت دے دی گئی۔ درآمدی سونے کے زیورات 120 دنوں کے اندر برآمد کرنا ہوں گے۔ یکم اگست کو حکومت نے ایک مہینے کے لیے سونے کی درآمد پر پابندی عائد کی تھی۔ اب یہ پابندی یکم ستمبر سے ختم کردی جائے گی۔