اوچ شریف میں بند ٹوٹ گئے، راوی میں کٹاو، درجنوں دیہات زیر آب

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور اوچ شریف اور علی میں سیلابی ریلے نے بند توڑ دیئے، درجنوں دیہات پانی میں ڈوب گئے، دریائے راوی میں کٹا سے پانی ہڑپہ کے مزید تین دیہات میں داخل ہو گیا۔ اوچ شریف میں کندرالا بند پانی کے بیقابو ریلے میں بہہ گیا، موضع بختیاری، کندرالا اور موضع کچی لال کے تیس دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

پانی سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا،دریائے چناب میں طغیانی کے باعث بیٹ چنا کا سیلابی بند ٹوٹ گیا۔چالیس دیہات میں ہرطرف پانی ہی پانی ہو گیا، گھر اور فصلیں تباہ ہو گئیں۔ دریائے راوی میں مراد کے کاٹھیا کے مقام پر کٹا جاری ہے جس سے ہڑپہ کے مزید تین دیہات ڈوب گئے۔

گڈو کے مقام پر ابھی تک تیس فیصد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل نہیں کیا جا سکا، فلڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ پنچند کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر بھی سیلابی کیفیت ہے۔