9 ستمبر سے حج پروازوں کا آغاز، ستر ہزار عازمین کو پہنچائیں گے، جنید یونس

Junaid Younus

Junaid Younus

کراچی (جیوڈیسک) پی آئی اے نے 9 ستمبر سے حج پروازوں کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایم ڈی پی آئی جنید یونس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی کی پروازوں کا آغاز 9 سمتبر سے ہو گا، حاجیوں کو سعودی عرب پہنچانے کا عمل 19 اکتومبر کو مکمل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی 190 حج پروازوں کے ذریعے 70 ہزار عازمین کوارض مقدس پہنچائے گی۔

انہوں نے کہا سعودی قوانین کے تحت اس سال حاجی اپنے ساتھ 5 لیٹر کی بوتل میں ہی آب زم زم لاسکیں گے اس سے زیادہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ آب زم زم صرف سعودی کمپنیوں کی تجویز کردہ بوتلوں میں لانے کی اجازت ہوگی، اور حج پروازیں کراچی، پشاور، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، سیالکوٹ اور ملتان سے آپریٹ ہونگی۔ ان کا کہنا ہے تھا کہ حاجیوں کی وطن واپسی کی پروازیں 18 اکتوبر سے شروع ہونگی اور 18 نومبر کو یہ مکمل ہوں گی۔