لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر اعلی شہبازشریف نے ہدایت کی ہے موٹر وے کے قریب گارمنٹس انڈسٹریل زون کیلیے سات روز میں جگہ کا انتخاب کیا جائے۔ لاہور میں گارمنٹس انڈسٹری کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں گارمنٹس انڈسٹری کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
چین سے پنجاب چائنہ گارمنٹس انڈسٹریل زون کے قیام کا معاہدہ کیا ہے جس میں سرمایہ کاروں کو خصوصی سہولیات فراہم کریں گے۔ وزیراعلی نے انڈسٹریل زون کی جگہ کے انتخاب کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔