پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیراعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کسی بھی جگہ خواتین کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا گیا ہے۔ تا ہم اگر کہیں کوئی واقعہ ہوا ہے تو اس کا نوٹس لیا جائے گا۔ اور اس کا نوٹس خود الیکشن کمیشن نے بھی لیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیرعلی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وہ انتخابات میں شفافیت پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے نہ کسی حلقے میں فنڈز دیئے اور نہ ہی کسی کو سرکاری مشینری استعمال کرنے کی اجازت دی۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مخالفین زبانی الزامات لگا رہے ہیں اور ان کے پاس الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔