کراچی : موٹر سائیکل نہ روکنے پر پولیس کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈٰسک) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں موٹر سائیکل نہ روکنے پر پولیس کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا، زخمی نوجوان کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل کے پیچھے کتے لگ گئے تھے،جس کے باعث موٹر سائیکل تیزی سے چلائی، پیچھے بیٹھے ہوئے نوجوان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گلشن معمار کے علاقے میں موٹر سائیکل پر دو نوجوان جارہے تھے کہ پولیس اہلکاروں نے مشکوک سمجھتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا، جس پر موٹر سائیکل سوار نوجوان نے نہ رکتے ہوئے موٹر سائیکل کو تیزی سے بھگادیا۔

جس پر پولیس کی فائرنگ سے 19 سالہ موسب زخمی ہوا اور پیچھے بیٹھے ہوئے 13 سالہ علی کو پولیس نے حراست میں لیکر تھانہ گلشن معمار منتقل کیا،جس کے بعد انھیں عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا، لیکن وہاں بھی ٹریٹمنٹ نہیں ہوا تو ناظم آباد نمبر 7 پر واقع اے او کلینک منتقل کیا گیا، لیکن وہاں بھی علاج نہ ہو سکا، زیر حراست موسب کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ کسی جرم میں ملوث نہیں ہے، صرف اس نے موٹر سائیکل نہیں روکی، کیونکہ اس کے پیچھے کتے لگ گئے تھے، اور زخمی موسب حافظ قراین بھی ہے،جبکہ پولیس نے ایک پستول بھی برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔