پشاور : بلور ہاوس کے تمام راستے سیکورٹی اہل کاروں نے بند کر دیئے

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاورکینٹ میں واقع بلور ہاوس کے لئے جانے والے تمام راستے سیکورٹی اہل کاروں نے بند کردیئے ہیں اور غلام بلور کو مبارک باد دینے کیلئے لوگوں کو بلور ہاوس جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ پشاور کینٹ میں بلورہاوس جانے والے راستے سیکورٹی اہل کاروں نے بند کردیئے ہیں اور مبارکباد دینے کے لئے آنے والے پارٹی ورکروں اور لوگوں کو بلور ہاوس جانے نہیں دیا جا رہا۔ حاجی غلام بلور اور اے این پی کے ورکروں نے بلور ہاوس کے باہرمال روڈ پر کرسیاں لگا کر بیٹھ گئے ہیں۔

اے این پی کے مرکزی رہنما حاجی غلام بلور نے تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست دے کر این اے ون پشاور کی سیٹ جیت لی تھی، جس پر بڑی تعداد میں پارٹی ورکرز اور لوگ انہیں مبارک باد دینے آرہے ہیں۔ حاجی غلام احمد بلور نے جیونیوز کو بتایا کہ مبارک باد دینے کے لئے لوگ آرہے ہیں، لیکن انتظامیہ انہیں نہیں چھوڑ رہی۔ انہوں نے بتایا کہ اگر قیدی ہوں تو جیل بھیج دیں۔ غلام بلور نے بتایا کہ ان کے گھر کا راستہ سیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ان کی کامیابی پر خوش نہیں ہیں۔