کے ای ایس سی کو 3 ارب 9 کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے

KESC

KESC

کراچی (جیوڈیسک) کے ای ایس سی کو 3 ارب 9 کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق کے ای ایس سی کو ٹیرف سبسڈی کی مد میں رقم جاری کی گئی ہے۔

کے ای ایس سی کی جانب سے 7 ارب روپے مانگے گئے تھے تاہم وزارت خزانہ نے 3 ارب 9 کروڑ روپے کی منظوری دی تھی جو رقم جاری کر دی گئی۔