پشاور (جیوڈیسک) پشاورکے ضمنی انتخابات میں اے این پی کے امیدوار غلام احمد بلور کی کامیا بی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے پانچ کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ این اے ون پشاور میں ضمنی انتخابات کے نتائج آنے پر پھندو کے علاقے میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے جشن منایا اور زبردست ہوائی فائرنگ کی۔
جس پر تھانہ پھندو پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پانچ کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے کارکنوں سے ایک کلاشنکوف، ایک رائفل اور ایک پستول برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔