قصور (جیوڈسیک) قصور حضرت بابا بلھے شاہ کے سالانہ 256ویں عرس مبارک کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں جو کہ آج سے 25 اگست تک جاری رہیں گی حضرت بابا بلھے شاہ کے عرس کی سالانہ تقریبات کا آغاز آج نماز جمعہ کے بعد شروع ہو جائیں گی جو کہ25 اگست تک جاری رہیں گی۔
لوگ جوق در جوق حضرت بابا بلھے شاہ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ،جبکہ عقیدت مند دربار پر دھمالیں ڈال کر اپنے من کی مرادیں پانے میں مصروف ہیں کل 24اگست کو ضلع بھر میں عام ڈی سی او قصور کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔