اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد واقعہ کیس کے مرکزی کردار سکندر کو اسلحہ دلوانے والے ملزم اختر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ملزم اختر کو اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزم سے پوچھ گچھ کر لی گئی ہے اور مزید ریمانڈ کی ضرورت نہیں، اس پر عدالت نے ملزم کو جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔ ملزم اختر کو اسلام آباد واقعہ کے مرکزی کردارسکندر کو اسلحہ دلوانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔