ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کل سے ملائیشیا میں شروع ہوگا

Asia Cup hockey

Asia Cup hockey

کوالمپور (جیوڈیسک) ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کل سے ملائِیشیا میں شروع ہوگا پاکستان ٹیم پہلا میچ جاپان کے خلاف کھیلے گی۔ ایشیا کپ کے نویں ایڈیشن میں کل تین میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان ٹیم جاپان، بھارت عمان ، میزبان ملائیشیا اور چائنیز تا پے کے مدمقابل ہوگی۔

گرین شرٹس نے ایونٹ سے پہلے عمان اور بنگلا دیش کے خلاف پریکٹس میچ میں بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی، کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ پریکٹس میچ کی کامیابی سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔