لاہور: ڈینگی کے تین نئے مریض سامنے آ گئے

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ڈینگی کا مرض ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے لاہور میں تین نئے مریض سامنے آ گئے ہیں۔ میو ہسپتال میں ڈینگی کے تین مریضوں کو داخل کرایا گیا ہے۔

ان سب کا تعلق شاہدرہ اور ان کے نواحی علاقوں سے ہے جن میں 16 سالہ ماریہ، اللہ رکھی اور عبداللہ شامل ہے۔ ان مریضوں کے بعد سرکاری طور پر پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 43 تک پہنچ گئی ہے۔