پہلا ٹی 20 میچ: زمبابوے کو 25 رنز سے شکست

T-20 match

T-20 match

ہرارے (جیوڈیسک) ہرارے میں کھلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 25 رنز سے شکست دیدی، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے زمبابوے کی ٹیم کو 162 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ میزبان ٹیم کے بلے باز 136 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ ہرارے میں کھلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 25 رنز سے شکست دیدی، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے زمبابوے کی ٹیم کو 162 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ میزبان ٹیم کے بلے باز 136 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لئے مفید ثابت ہوا۔ گرین شرٹس کو پہلا نقصان 14 رنز پر ہوا جب اوپنر ناصر جمشید 2 رنز بنا کر چلتے بنے۔ ان کے پیچھے پروفیسر بھی اپنے فارمولے میں ناکام ہوئے۔ کپتان محمد حفیظ 3 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ عمر امین 14 رنز کا اضافہ کر سکے جس کے بعد احمد شہزاد اور ڈیبیو کرنیوالے صہیب مقصود نے ٹیم کو سہارا دیا۔

صہیب مقصود 26 رنز بنا کر آٹ ہوئے جبکہ احمد شہزاد نے مختصر فارمیٹ کیئریر میں دوسری نصف سنچری مکمل کی وہ ایک چوکے اور چھ چوکوں کی مدد سے 70 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ زمبابوے کی جانب سے چتارا نے دو جبکہ اور چیگمبورا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ میزبان زمبابوے کے کھلاڑی پاکستانی بائولروں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور ایک ایک کرکے پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے آل رائونڈر شاہد آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔