ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بالی وڈ اداکار جان ابراہم کی ایکشن فلم ” مدراس کیفے ” آج سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی گئی۔ پنتیس کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی فلم میں اسی اور نوے کی دہائی کے بھارت کو موضوع بنایا گیا ہے۔فلم میں نہ صرف سری لنکا میں جاری سول وار کو دکھایا گیا ہے۔
بلکہ بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل کی منظر کشی بھی کی گئی ہے۔ بالی وڈ سٹار جان ابراہم نہ صرف فلم کے پروڈیوسر ہیں بلکہ مرکزی کردار بھی نبھا رہے ہیں۔فلم کی ہیروئن اداکارہ نرگس فخری ہیں، ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم آج بھارتی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی گئی ہے۔