اوول ٹیسٹ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کیخلاف نو کھلاڑی آٹ پراننگز ڈکلئیر کردی

Oval Test

Oval Test

آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف اوول ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلی نامکمل اننگز چار سو بانوے رنز نو کھلاڑی آٹ پرڈکلئیر کردی۔ انگلینڈ آج بتیس رنز بغیر کسی نقصان کے اپنی اننگز دوبارہ شروع کرے گا۔

اوول میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے پہلی نامکمل اننگز تین سو سات رنز چار کھلاڑی آٹ پر دوبارہ شروع کی تو اسٹیون اسمتھ وکٹ پر ڈٹ گئے۔ اسمتھ نے ایک سو اڑتیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کینگروز نے دوسرے روز چار سو بانوے رنز نو کھلاڑی آٹ پر اننگز ڈکلئیر کردی۔ شین واٹسن ایک سو چوہتر رنز بناکر نمایاں رہے۔ جیمز اینڈرسن نے چار اور گریم سوان نے تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ نے دوسرے روز کے اختتام تک پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے بتیس رنزبنالئے ہیں۔ ایلسٹر کک سترہ اور جو روٹ تیرہ رنز بناکروکٹ پر موجود ہیں۔