کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بائیس ہزار سات سو چودہ پر بند

KSE

KSE

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پورا دن سیکڑوں پوائنٹ بڑھتے اور گھٹتے رہے تاہم اختتام پر ایک پوائنٹ بھی تبدیل نہ ہوا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ایک وقت میں دو سو اکیس پوائنٹس کا اضافہ ہوا تو پھر ایک سو تینتیس پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی۔

تاہم مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس صفر اعشاریہ دو چھ پوائنٹ اضافے سے پھر ایک روز قبل والی سطح بائیس ہزار سات سو چودہ پر بند ہوا مجموعی طور پر اٹھارہ کروڑ چھیاسٹھ لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔