ملک میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 169 ہو گئی: این ڈی ایم اے

NDMA

NDMA

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک میں حالیہ سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو انہتر ہو گئی۔ آٹھ لاکھ ستائیس ہزار ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ این ڈی ایم کے مطابق پنجاب میں سیلاب سے سب سے زیادہ پچپن ہلاکتیں ہوئیں۔

سندھ میں پینتیس افراد لقمہ اجل بنے۔ آزاد کشمیر میں پچیس خیبر پختونخوا میں چوبیس، بلوچستان میں اٹھارہ، اور فاٹا میں بارہ اموات ہوئیں۔ سیلاب سے مجموعی طور پر چودہ لاکھ انیس ہزار افراد متاثر ہوئے۔ بیس ہزار سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ کل پانچ ہزار چار سو انتالیس دیہات زیرآب آئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض بھی پھوٹ پڑے ہیں۔