ججز نظربندی کیس کی سماعت آج ہو گی، 29 گواہوں کو نوٹس

Judges Detention Case

Judges Detention Case

ججز نظر بندی کیس کی سماعت آج ہو گی، 29 گواہوں کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ ججز نظر بندی کیس کی سماعت آج سابق صدر پرویز مشرف کے فارم ہاس چک شہزاد سب جیل میں ہو گی جس کے لئے 29 گواہوں کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ گواہوں میں 24 وکلا اور 5 سرکاری اہلکار شامل ہیں۔

مقدمے کے مدعی اسلم گھمن کوبھی طلبی کیسمن جاری کر دیئے گئے۔ اسلم گھمن کے بیٹے نیسمن کی تعمیل سے انکار کر دیا۔ اسلم گھمن کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد بیرون ملک چلے گئے، سمن کی تعمیل نہیں کر سکتا۔ ادھر کیس کے تفتیشی افسر انسپکٹر مبارک علی کو تبدیل کر کے تفتیش ایس ایچ اوتھانہ سیکریٹریٹ قیصرگیلانی کے سپرد کر دی گئی ہے۔