کراچی: رات گئے فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں چار افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر موسمیات کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ قصبہ کالونی میں کٹی پہاڑی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ دونوں مقتولین کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

ادھر بلدیہ کے علاقے سعید آباد میں سعادت چوک کے قریب فائرنگ سے بیالس سالہ رانا نامی شخص جاں بحق ہوا۔ لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا اور منگھو پیر کے علاقے ایم پی آر کالونی میں ہوٹل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ جس میں پینتیس سالہ جلاد خان جاں بحق اور پچاس سالہ سید وحاب شاہ زخمی ہوا۔ جسے طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔