چارسدہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ، میاں بیوی اور بچی قتل

Charsadda

Charsadda

چار سدہ (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے علاقے چارسدہ میں نامعلوم افراد نے میاں بیوی اور بچی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ چارسدہ کے علاقے گیدڑ کلی میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے میاں بیوی اور بچی جاں بحق ہو گئے۔

نامعلوم ملزم کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ابھی تک قتل کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔