چوہدری اختر کسانہ نے یونین کونسل کرنانہ سے آئندہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے پر غور و فکر شروع کر دیا

لالہ موسی : چوہدری اختر کسانہ نے یونین کونسل کرنانہ سے آئندہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے پر غور و فکر شروع کر دیا انہوں نے بلدیاتی الیکشن میں حصہ حلقہ کی عوام کے پر زور اصرار پر لیا ہے، اس موقع پر چوہدری اختر کسانہ نے کہا کہ ہمارا خاندان عرصہ دراز سے حلقہ کی عوام کی خدمت کرتا آرہا ہے۔

انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہو کر حلقہ کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے، یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ چوہدری اختر کرنانہ کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ کائرہ برادران کے پلیٹ فارم سے بلدیاتی الیکشن لڑیں گے۔