لاہور میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Rain

Rain

لاہور (جیوڈیسک) لاہور محکمہ موسمیات کے مطا بق لاہور میں گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

اور محکمہ موسمیات کے مطا بق بارشوں کا یہ سلسلہ گذشتہ تین روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 796 فی صد رہے گا۔ لاہور کا درجہ حرارت کم از کم 25 اور زیادہ سے زیادہ 34 رہنے کا امکان ہے۔