وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب کیطرف سے منائے گئے ڈینگی ڈے کے موقع پر محکمہ امداد

جھنگ: وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب کیطرف سے منائے گئے ڈینگی ڈے کے موقع پر محکمہ امداد باہمی جھنگ کے زیر اہتمام سیمینار کاانعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈی او کو آپریٹوز محمد نواز نے کی۔سیمینار میں جملہ سٹاف اور ممبران انجمن ہائے امداد باہمی کے علاوہ زمینداروں اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی او کو آپریٹوز محمد نواز اور اسسٹنٹ رجسٹرار محمد جاوید اکرم نے انسداد ڈینگی وائرس کے بارے آگہی۔

وائرس پھیلنے کے اسباب، حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اپنانے کے بارے شرکاء سیمینار کو روشناس کرایا۔انہوںنے کہا کہ ہمار ا مذہبی فریضہ بنتا ہے کہ ماحول کو ہمہ وقت صاف ستھرا رکھا جائے جس سے نہ صرف مختلف امراض کے اثرات سے بچا جاسکے گا بلکہ ڈینگی وائرس کے خدشات بھی پیدانہیں ہونگے۔انہوںنے تمام انسپکٹر اور عملہ کو اپنے دفاتر میں صفائی کے بارے میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر دفتروں میں صفائی ستھر ائی کو چیک کریں اور جہاں کہیں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر نظر آئیں تو فوری ٹی ایم او کو آگاہ کریں۔

انہوںنے فیلڈ عملہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے مراکز میں کو آپریٹو سوسائٹیز کا اجلاس بلا کر ان کو ڈینگی وائرس کے انسداد پر آگاہی کے بارے میں ممبران انجمن ہائے کو روشناس کریں تاکہ ان کا شعور اجاگر ہوسکے۔ اس موقع پر شرکاء سیمینار نے آگہی و انسداد کاروائی برائے ڈینگی وائرس کے بارے میں پمفلٹس تقسیم کئے گئے بعد ازاں دفتر سے ٹوبہ روڈ تک ریلی نکالی گئی ۔شرکاء ریلی نے بڑے بڑے بینر ز اٹھارکھے تھے جن پر ڈینگی کے خاتمہ ،ڈینگی وائرس سے بچائو، حفاظتی اقدامات، احتیاطی تدابیر وغیرہ درج تھیں۔