بھارت : خاتون صحافی کے ساتھ ذیادتی

Amitabh Bachchan

Amitabh Bachchan

بھارت (جیوڈیسک) بھارت میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی صحافی کو انصاف دلانے کی صف میں امیتابھ بچن بھی شامل ہوگئے۔

بھارت میں خاتون صحافی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ سول سوسائٹی اور صحافیوں کی جانب سے نشانہ بننے والی صحافی کی موت پر اظہار افسوس اور مجرموں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

امیتابھ بچن نے بھی مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے نظر اور ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی جیسے بڑے شہر میں اس واقعے سے ملک کا نام بدنام ہوا ہے۔ مقدمے کا فیصلہ اکتیس اگست کو متوقع ہے۔