پنجاب : حالیہ سیلاب سے 12 لاکھ 1 ہزار ایکڑ سے زیادہ زمینی رقبہ متاثر

Punjab Flood

Punjab Flood

حالیہ (جیوڈیسک) حالیہ سیلاب سے پنجاب کا بارہ لاکھ ایک ہزارا ایکڑ سے زیادہ زمینی رقبہ متاثر ہوا ہے۔ چار لاکھ تینتالیس ہزار چار سو اکیس ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے سیلاب اور بارشوں کے نتیجہ میں نقصانات سے متعلق تفصیلات جاری کردی ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے پنجاب کا بارہ لاکھ ایک ہزار ایکڑ سے زیادہ زمینی رقبہ متاثر ہوا اور چار لاکھ تینتالیس ہزار چار سو اکیس ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں شدید متاثر ہوئیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم کے مطابق متاثرہ اضلاع میں ایک سو پچھتر قائم ریلیف کیمپوں میں تین ہزار چار سو تینتیس افراد کو تینوں وقت کا کھانا باقاعدگی سے مہیا کیا جا رہا۔