امریکا چیلنج سائیکل ریس، ٹی جے وین نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

U.S.

U.S.

امریکا (جیوڈیسک) امریکا میں جاری پرو چیلنج سائیکل ریس کے پانچویں مرحلے میں میزبان ملک کے رائیڈرز نے میدان مار لیا۔ امریکہ کی ریاست کولراڈو میں سائیکل ریس کے پانچویں مرحلے میں رائیڈرز نے شاندار پرفارمنسسز دکھائیں۔

میزبان ملک کے سائیکلسٹ ٹی جے وین نے ایک منٹ اور تیس سیکنڈ کی برتری سے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ امریکہ ہی کے اینڈریو تلانسکی دوسرے اور ٹوم ڈینئلسن تیسرے نمبر پر رہے۔ ٹور ڈی فرانس چیمپئن کرسٹوفر فرومے ایک سو چودہ رائیڈرز میں بیاسیویں نمبر پر رہے،ایونٹ میں مجموعی طور پرٹی جے وین کا ییلو جرسی پر قبضہ برقرار ہے۔