کوئٹہ : ایف سی کا گودام پر چھاپا، امونیم کلورائیڈ کے 350 تھیلے برآمد

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے بسنت روڈ پرایف سی نے ایک گودام پر چھاپا مار کر امونیم کلورائیڈ کے 350 تھیلے برآمد کرلیے۔ دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کوئٹہ کے علاقے مشن چوک کے قریب بسنت روڈ پرایف سی نے ایک گودام پر چھاپہ مارا اور تقریبا ساڑھے تین سو تھیلی امونیم کلورائیڈ اور تیزاب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔

ایف سی ذرائع کا دعوی ہے کہ پکڑا جانے والا امونیم کلورائیڈ دھماکا خیز مواد کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی جاسکتی تھی۔کارروائی کے دوران گودام کے مالکان کو گرفتار کر لیا گیا جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔