سبی میں زمین کے تنازعے نے چار جانیں لیلیں

Sibi

Sibi

سبی (جیوڈیسک) سبی میں زمین کے تنازعے پر دوقبائل میں فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے،پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام، اطلاعات کے مطابق سبی کے نواحی علاقے ٹمکن میں دوقبائل کے درمیان زرعی زمین پر ہونیوالا جھگڑہ فائرنگ کے تبادلے میں تبدیل ہوگیا، پولیس کے مطابق مغیری اور درپلائی قبائل کے درمیان زرعی زمین کا تنازعہ چل رہاہے،

دونوں قبائل کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر باغ ہسپتال پہنچا دیا گیا، فائرنگ کے واقعے کے بعد فرار ہونیوالے ملزمان کو پولیس تاحال گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔