سندھی نہ پڑھانے پرنجی اسکولوں کا لائسنس منسوخ کیا جائیگا، نثار کھوڑو

Nisar Khuhro

Nisar Khuhro

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر تعلیم نثاراحمدکھوڑو نے صوبے بھر کے تمام نجی تعلیمی اداروں کو سندھی زبان پڑھانے کے قانون پر عمل درآمد کے لئے ایک ماہ کی مہلت دی ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیر تعلیم سندھ نثار احمد کھوڑو کا کہنا ہے کہ سندھی نہ پڑھانے والے نجی تعلیمی اداروں کا لائسنس منسوخ کر دیا جائیگا۔

انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے اسکولوں میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے تحت سندھی کی مفت کتابوں کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔