عراقی دارالحکومت بغداد میں خود کش حملے سے چھتیس افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا شمالی بغداد کے ایک کیفے میں ہوا۔ خودکش حملہ آور نے خود کو اس وقت اڑالیا جب کیفے میں لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔
دھماکے کی شدت سے کیفے کے باہر لگے کھانے کے اسٹالز کو بھی شدید نقصان پہنچا۔دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کواسپتال منتقل کر دیا گیا اور سیکیورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔ تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔