حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی دورہ ٹریفک نظام اور شاہراہوں پر قائم تجاوزات کا معائنہ
Posted on August 24, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں شاہراہوں پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی گاڑیوں کے اسٹینڈز کے حوالے سے عوامی شکایات پر شاہ فیصل کالونی کی مختلف شاہراہوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے۔
کہ شاہ فیصل کالونی شمع شاپنگ سینٹر چوک سمیت مختلف شاہراہوں پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی رکشہ ،ٹیکسی اسٹینڈز کا فوری خاتمہ یقینی بنا کر ٹریفک کے نظام کو بہتر اور اس حوالے سے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نے شاہ فیصل کالونی کی مختلف میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات اور غیر قانونی گاڑیوں کی اسٹینڈ ز پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ بلدیاتی ذمہ دران کو ہدایت کی ہے۔
کہ ایک ہفتے کے اندر شاہ فیصل کالونی کی حدو د میں تمام شاہراہوں کو تجاوزات سے پاک کیا جائے اور رکشہ، ٹیکسی اور چنگ چی اسٹینڈز کا فوری خاتمہ کیا جائے۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ سابقہ حق پرست بلدیاتی قیادت نے شہر سے قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف ٹھوس حکمت عملی اپنا کر شہر کراچی کی اربوں روپے کی سرکاری اراضی کو غیر قانونی تعمیرات سے محفوظ بنا کر فیملی پارکس اور پلے گرائونڈز کا جال پھیلا یا اور شاہراہوں۔
سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے ٹریفک کے مثالی نظام کو ممکن بنا یا تھا مگر آج دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے صورتحال یکسر تبدیل ہوکر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے عوامی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے رکن صوبائی اسمبلی نے میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کو ان مسائل پر توجہ دلا تے ہوئے کہاکہ اسے برق رفتاری کے ساتھ حل کرکے شکایات کا ازالہ کیا جائے۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے بلدیہ شرقی کے چاروں زون کیانسداد تجاوزات سیل کے افسران کو ہدایت کی کہ شاہ فیصل کالونی سمیت بلدیہ شرقی کی تمام شاہراہوں سے تجاوزات اور گاڑیوں کے غیر قانونی اسٹینڈز کا خاتمہ یقینی بنا کر ٹریفک کے نظام میں حائل رکاوٹوں اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔