اوول ٹیسٹ : انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 247 رنز بنالئے

Oval Test

Oval Test

آسٹریلیا کے خلاف اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ آج اپنی پہلی نامکمل اننگز دو سو سینتالیس رنزچار کھلاڑی آٹ پر دو بارہ شروع کرے گا۔ اوول میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلش بلے بازوں نے اننگز کا پر اعتماد آغاز کیا۔ ایلسٹر کک کے آٹ ہونے کے بعد جو روٹ اور ایلسٹرکک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لئے پچاس رنز کی شراکت قائم کی۔

روٹ نے ارسٹھ رنزکی اننگز کھیلی۔ ٹراٹ نے چالیس رنز بنائے۔ پیٹرسن نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور نصف سینچری اسکور کر ڈالی۔ میزبان ٹیم نے تیسرے روز کے اختتام تک چاروکٹوں پر دو سو سینتالیس رنز بنالئے ہیں اور اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا اسکوربرابر کرنے کے لئے مزید دو سوپ ینتالیس رنز درکار ہیں۔