واشنگٹن : امریکی فوجی رابرٹ بیلز کو عمر قید کی سزا سنادی گئی

Robert Belize Army

Robert Belize Army

واشنگٹن (جیوڈیسک) افغانستان میں شہریوں کو قتل کرنے کے جرم میں امریکی فوجی رابرٹ بیلز کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ امریکی فوجی رابرٹ بیلز نے فوجی جیوری کے ارکان کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ رابرٹ نے مارچ 2012 میں افغانستان کے صوبے قندھار کے ایک گاوں میں فائرنگ کرکے 16 شہریوں کوقتل کر دیا تھا۔ مرنے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی تھی۔

مجرم نے گزشتہ روزاپنے فعل پر ندامت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ قرار دیا تھا۔ پروسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ رابرٹ نے انفرادی طور پر فائرنگ کرکے نہتے اور بے گناہ شہریوں کو ہلاک کیا۔ واقعے کے بارے میں اس نے اپنے ساتھی سپاہی کو بتایا جس کی اطلاع پر رابرٹ کوحراست میں لیا گیا تھا۔