تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کو رہا کردیا گیا ، ڈی آئی جی آپریشنز

DIG

DIG

لاہور (جیوڈیسک) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے طاہرکا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں اور رہنماوں کو رہا کردیا گیا، اگر دوبارہ روڈ بلاک کیا گیا تو مظاہرین کو دوبارہ گرفتار کرلیا جائے گا۔

ذرائع سے بات کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ محمود الرشید کو ہم نے گرفتار نہیں کیا، وہ خود اپنے کارکنوں کے ساتھ پولیس وین میں بیٹھ گئے۔ انہوں نے کہاکہ اگر مظاہرین روڈ پر ایک طرف کیمپ لگا لیں اور ٹریفک کو چلنے دیں تو انہیں ایسا کرنے دیا جائے گا۔