قومی والی بال ٹیم آئندہ ماہ تین مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرے گی
Posted on August 24, 2013 By Geo Urdu اسلام آباد
اسلام آباد (پی پی سی) قومی والی بال ٹیم آئندہ ماہ تین مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرے گی۔ ٹیم کوچ مظہر حسین کے مطابق پاکستانی ٹیم عالمی والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے کوالیفائنگ رانڈ میں شرکت کیلئے 9 ستمبر کو ایران روانہ ایران ہو گی، یہ ایونٹ 11 سے 13 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔
اسی طرح 4 ملکی والی بال ٹورنامنٹ 19 سے 23 ستمبر تک قطر میں کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، جاپان، آسٹریلیا اور قطر کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ کوچ نے بتایا کہ اس ایونٹ کے فورا بعد ایشین والی بال چیمپئن شپ 26 ستمبر سے 3 اکتوبر تک دبئی میں منعقد ہو گی۔ کوچ مظہر حسین نے کہا کہ تینوں ایونٹس کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ رواں ماہ کے آخری ہفتے اسلام آباد میں لگایا جائے گا۔