ٹاپ سٹی نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 27 اگست سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

اسلام آباد (پی پی سی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیرا ہتمام ٹاپ سٹی نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 27 اگست سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حکام کے مطابق ایونٹ میں مینز سنگلز’ بوائز انڈر 18 اور بوائز انڈر 14 کے مقابلے کھیلے جائیں گے واضح رہے کہ 6 روزہ چمپئن شپ یکم ستمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔